ابنا: قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کےنمائندوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگيا ہے ایرانی مذاکراتکارسعید جلیلی نے مذاکرات کو مثبت اور ایرانی نقطہ نظر کے قریب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور اپریل میں منعقد ہوگا۔ سعید جلیلی نے کہا کہ آلماتی میں گروپ 1+5 نے جو تجاویز پیش کی ہیں وہ منطقی اور ایران کے نقطہ نظر کے قریب ہیں۔ سعید جلیلی نے کہا کہ اگر مذاکرات حقائق کے پیش نظر جاری رہے تو ہم جلد ہی کسی مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فردو ایٹمی پلانٹ کو بند کرنے کی کوئي بات نہیں ہوئی ہے۔
.....
/169